احمد پور شرقیہ ‘ سیاسی جوڑ توڑ تیز ‘ متعدد شخصیات کا علی حسن گیلانی کی حمایت کا اعلان 

احمد پور شرقیہ ‘ سیاسی جوڑ توڑ تیز ‘ متعدد شخصیات کا علی حسن گیلانی کی حمایت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد پورشرقیہ(سٹی رپورٹر)الیکشن قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ کاسلسلہ شروع ہوگیا جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری حکیم محمد حسنین چوھان نے مخدوم سید(بقیہ نمبر19صفحہ6پر )

 علی حسن گیلانی امیدوار ppp کی حمایت کااعلان کردیاملک چاند کی رہائش گاہ پر مخدوم سید علی حسن گیلانی کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کااہتمام کیا گیا جہاں ریلوئے روڑ کے سماجی سیاسی رہنما سید سجاد حسین بخاری و سابق جنرل کونسلر منورحسین بھٹہ نے بھی مخدوم سید علی حسن گیلانی کی مکمل طور پر حمایت کااعلان کیا جس سے شہر کی سیاست میں بڑی ہلچل مچ گئی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب ہونے کی پوزیشن واضع ہوگی ہے اس موقع پر رانامحمد سلیم اور وائس پریزیڈنٹ pppمحمد خالد چوھان حذیفہ قریشی سابق جنرل کونسلر حنیف قریشی ناصر نیازی موجود تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاولپور کے جنرل سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی سابق ایم این اے نے حکیم محمد حسنین چوھان سے ملاقات کے بعد ایک اجلاس میں شرکت کی جس میں مرکزی جمعیعت علما اسلام نظریاتی پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان انتخابی الائنس پنجاب اور جنوبی پنجاب کی سطح پر اکٹھے الیکشن مل جل کر لڑنے یا پھر جنوبی پنجاب کے ہر حلقے میں مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا رواں ہفتے میں لاہور میں مخدوم احمد محمود کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا ایک وفد مرکزی جمیعت علما اسلام نظریاتی کے سربراہ مولانا میاں محمد اجمل قادری سے ملاقات کرے گا پیپلز پارٹی اور مرکزی جمعیت علما اسلام کے درمیان سیاسی الائنس یا مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرے گا اور مل جل کر الیکشن میں حصہ لینے پر غور کیا جائے گا۔