نئی حلقہ بندیاں ‘ ضلع راجن پور کی صوبائی سیٹوں میں اضافہ
راجن پور (اسحاق گبول سے ) راجن پور کی حلقہ بندیوں کا اعلان،ضلع راجن پورکی صوبائی سیٹوں میں اضافہ،6سیٹیں بن گئی۔قومی اسمبلی کی تین سیٹوں کے نمبربھی تبدیل،جام پورکا نیاحلقہ،محمدپوراورداجل ایک صوبائی حلقے میں شامل،فاضل پوراور حاجی (بقیہ نمبر23صفحہ6پر )
شامل،نئے حلقوں میں دلچسب اور کانٹے دار مقابلے ہونگے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سےابتدائی اور مجوزہ حلقہ بندیوں کی لسٹیں جاری کردی گئیں ہیں۔ضلع راجن پور کی آبادی جوکہ 2018 کے الیکشن میں 20 لاکھ95ہزار تھی جوکہ اب آبادی 23 لاکھ 81 ہزار 49تک پہنچ گئی ہے۔آبادی میں اضافے کے باعث ضلع راجن پور کی صوبائی نشتیں جوکہ قبل ازیں 5 تھیں اب اس میں مزید ایک سیٹ کا اضافہ کرکے اب مجموعی طور پر ضلع میں 6 سیٹیں ہو گئیں ہیں۔صوبائی سیٹ حلقہ 292 میں محمدپوردیوان،داجل،چچہ،ٹبی لنڈان،رقبہ لنڈان،تمام ٹھل،ہڑند،کلوئی والا،بستی ڈھانڈلہ،تل شمالی،عظمت والا،ہوتی،بستی میو،تفکی،جھوک مہار،برڑےوالا،نصیرپور،اللہ آبادشرقی،اللہ آباد غربی،رسول پور،قنبرشاہ،سیلرہ،رستم لغاری،شاہ نوازپورہ،قاسم والا،نواں چک،ڈھوراحجانہ،ہیرو،ٹھل مہتم،گلاب شاہ،چک منگیری ،پیرووالا،لنڈا،چک نوآباد،بخارا،اسلام پور،چنڑ اور دیگر شامل ہیں۔صوبائی حلقہ 293 میں میونسپل کمیٹی جام پور،کوٹ طاہر،کوٹ جانوں،بستی رندان،نواں بیگراج،تتاروالا،کوٹلہ مغلان،رکھ عظمت والا،گڈن والا،گڑھی سلطان شاہ،خانواہ،رکھ خانواہ،مکول والا،بستی نباہو اور دیگر علاقے شامل ہیں۔صوبائی حلقہ 294 میں میونسپل کمیٹی فاضل پور،ریخ باغ والا ،رکھ ریخ،نواں شہر،اسراں،رتن ٹھیڑ ،مرزاپور،پیربخش خاص،پیربخش شمالی،حاجی پور،ملکانی،نورپورمنجھووالا،سونواہ،درگڑی،چک کوڑے والا،بولےوالا،پتنی،چک شاہ والا،چک چھینہ،گودھا،تالاب،احمدپو ر،واہ لشاری،لنڈی سیدان،لعل گڑھ،میراں پور،کوٹلہ ربائیت،چک لسہ،چٹول سمیت دیگر شامل ہیں۔صوبائی حلقہ 295 میں راجن پور،سکھانی والا،مہرے والا،کوٹلہ شیرمحمد،کوٹلہ اندرون،کوٹلہ عیسن،جہان پور،فتح پور،کوٹلہ شیرمحمدسمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔صوبائی حلقہ 296 میں مٹھن کوٹ،ڈھگو،آسنی،ونگ،نورپور،عاقل پور،نوشہرہ،بھاگسر،سبزانی،عمرکوٹ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔جبکہ صوبائی حلقہ 297 میں تحصیل روجھان کے تمام علاقے شامل ہیں جبکہ تحصیل روجھان کے سبزانی،بھاگسر اور عمرکوٹ اس حلقے میں شامل نہیں ہیں۔اسی طرح قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے نمبر جوکہ قبل ازیں 193، 194 اور 195 تھے اب ان کے نمبر تبدیل ہوکراین اے 187، این اے 188اور این اے189 ہو گئے ہیں۔جبکہ قومی اسمبلی کے حلقوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ میں اضافی اور نئی حلقہ بندیاں وجود میں آنے کے بعد ضلع راجن پورحلقوں میں انتہائی دلچسب اور کانٹے دار مقابوں کی فضا بن رہی ہے۔ اگر مجوزہ حلقہ بندیوں پر آئندہ عام انتخابات ہوئے تو ان حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان دلچسب مقابلے کے امکانات موجودہیں۔