فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم ‘ ہوٹلوں ‘ بیکریوں کو جرمانے ‘ وارننگ

  فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم ‘ ہوٹلوں ‘ بیکریوں کو جرمانے ‘ وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں تیز ہوگئیں متعدد فوڈ یونٹس کو جرمانے کیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ایم ڈی اے چوک اور گلشن مارکیٹ ملتان میں 3 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ اور ملاوٹی اجزا کا استعمال کرنے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے اور کچن ایریا میں گندگی پائے جانے پر 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ (بقیہ نمبر29صفحہ6پر )

اسی طرح ممتاز آباد ملتان میں سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے پر بیکری یونٹ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاہ ممتاز آباد ملتان میں بیوریجز پلانٹ کو پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ مزید بلال کالونی خانیوال میں بیکری آئٹمز کی تیاری میں خراب انڈوں کا استعمال کرنے پر بیکری یونٹ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں الحماد سٹی بورے والا اور میلسی میں 3 بیکریوں کو خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ مصالحہ جات کا استعمال کرنے، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے پر 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔ علاہ ازیں میلسی میں کھویا یونٹ کو ملاوٹی کھویا پائے جانے، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔