جنوری میں الیکشن کا اعلان خوش آئند‘ نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے ‘ سابق ایم این اے سعید خان منیس کی بات چیت

جنوری میں الیکشن کا اعلان خوش آئند‘ نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹبہ سلطان پور(سٹی رپورٹر)منیس گروپ نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے ہیں, جنوری میں الیکشن کا اعلان خوش آئندہ ہے,ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انشااللہ(بقیہ نمبر30صفحہ6پر )

 اپنے حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر تمام سیٹ قائد میاں محمد نواز شریف کو تحفے میں دیں گے میاں محمد نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہے, 21 اکتوبر کو وطن واپس پر ان کا تاریخی اور شاندار استقبال کیا جائے گا میاں محمد نواز شریف ہی ملک کو موجودہ معاشی,اقتصادی اور اخلاقی بحرانوں سے نکال کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں, سعید خان منیس نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے آئندہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر اپنے حلقے کی محرومیوں کو دور کروں گا, لوگوں کو کھرے کھوٹے کی پہچان ہوچکی ہے, منیس گروپ ہمیشہ اپنے لوگوں کے دکھ درد, خوشی غمی میں برابر کے شریک ہیں, اپنے لوگوں کو مشکل حالات میں کھبی بھی تنہا نہیں چھوڑا اور نہ ہی کھبی چھوڑ سکتے ہیں۔