ڈیرہ ‘ ایرانی تیل ‘ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑتیز ‘ ڈرائیورمسجد سے گرفتار
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر )ضلعی انتظامیہ اپنے ہوش گنوا بیٹھی پنجاب سے بلوچستان جانیوالی گاڑیوں کو ڈیزل کی مد میں پکڑنے لگی ڈرائیور کو مسجد سے دوران نماز گرفتار کر لیا (بقیہ نمبر32صفحہ6پر )
عبدالنبیل ولد نذر خان قوم خلیجی پٹھان تحصیل ضلع کوئٹہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت کے ڈر خوف کی وجہ سے ڈیرہ انتظامیہ نے اپنے ذہنوں میں خوف بیٹھا رکھا ہے میں لاہور سے کوئٹہ پائپ لیکر جا رہا تھا جب میں تونمی موڑ مسجد میں مغرب کی نماز پڑھنے لگا تو پولیس ملازمین مسجد میں جوتوں سمیت گھس ائے گالی دیتے ہوئے گربیان سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹتے مجھے اور میری گاڑی کو تھانہ میں جا کر بند گر دیا وجہ عناد پوچھی تو انہوں نے کہا ہے کہ اپ کی گاڑی میں ایرانی ڈیزل ہے تو میں نے بتایا کہ یہ ڈیزل میں نے لاہور پمپ سے ڈالویا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں کمشنر ڈیرہ آر پی او ڈیرہ کا سختی سے آرڈر ہے کہ بلوچستان سے خوراک لیے آنیوالی گاڑیوں کو پکڑ کر FIR درج کی جائے تو اس اثنا میں نے تھوڑا اسرار کیا کہ اور اس کو بتایا کہ میں بلوچستان سے پنجاب نہیں آرہا میں لاہور سے پائپ لوڈ کر کے بلوچستان کی طرف جا رہا ہوں جس پر میں نے پنجاب سے بلوچستان جانے کیلئے 200 لیٹر ڈیزل کی باقاعدہ پرچی انہوں نے پرچی چھین کر پھاڑ ڈالی جبکہ میرے پاس ببلٹی موجود ہے اج کئی روز سے ضلعی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی ظالمانہ روایہ کی وجہ سے ہماری گاڑی کے لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر پھٹنے پر اگئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری عدد شمار میں پکڑے جانیوالے137 گاڑیوں سے 6 لاکھ 59 ہزار 100 ڈیزل کی وزیر داخلہ اعلی سطحی طور پر انکوائری کرائے