مستونگ حملہ ‘ دہشت گردی کیخلاف بھرپور کریک ڈاﺅن ضروری ‘ عون حمید

مستونگ حملہ ‘ دہشت گردی کیخلاف بھرپور کریک ڈاﺅن ضروری ‘ عون حمید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شاہجمال(نمائندہ پاکستان)مستونگ دھماکہ آقا کریم کی یاد میں نکلنے والے جلوس پر خود کش حملہ ،دہشت گردی دوبارہ سر اٹھانے لگی ہے ریاست پوری طرح سے حرکت میں آئے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن(بقیہ نمبر36صفحہ6پر )

 ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے حلقہ 276 و امیدوار حلقہ پی پی 271 سردار عون حمید ڈوگر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آقا کریمنے تو اپنے بدترین دشمنوں سے بھی اسقدر حسن سلوک کیا کہ فتح مکہ کے موقع پر اپنے چچا امیر حمزہؓ کا کلیجہ چبانے والی ہندہ کو بھی معاف کر دیا اسلام ہر حال میں حسن سلوک اور صلہ رحمی کا درس دیتا ہے مبادا یہ کہ کوئی اپنی جان دا پر لگا کر محبتیں بانٹنے والے نبی کی یاد میں نکالے گئے جلوس پر خودکش دھماکہ کر کے چار درجن سے زائد افراد شہید اور کئی شدید زخمی کر دے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے اور دہشت گردوں کیخلاف ہر سطح پر سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں نئی حلقہ بندیوں سے پیدا شدہ نئی علاقائی سیاسی صورتحال کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کئی کئی مرتبہ ایم پی اے رہنے والے عملا انتخابی سیاست سے آٹ ہو چکا ہے