ڈیرہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ‘887افراد گرفتار 

  ڈیرہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ‘887افراد گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان (        سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بجلی چو روں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاگیا رواں ماہ کے دوران دو ہزار سے زائد مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی 2004 مقدمات درج کر کے 887 افراد گرفتار کیے گئے 30 لاکھ 63ہزار یونٹ ڈیٹکشن بل جاری کر تے ہوئے بارہ کروڑ بہتر لاکھ ستاون ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹرناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں بتائی گئی اجلاس میں بتایاگیاکہ سات سے ستائیس ستمبر تک 1978(بقیہ نمبر39صفحہ6پر )

گھریلو ، 45کمرشل ، سات زرعی ٹیوب ویل اور پانچ انڈسٹریل بجلی چوری کیسز پکڑے گئے اور ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہاکہ بجلی چوری میں ملوث واپڈا ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے انہوںنے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے بجلی چوری کا بوجھ عام صارفین کیوں اٹھائیں لائن لاسز کم کرتے ہوئے ملک سرمایہ کو محفوظ بنایا جائے اجلاس میں ایرانی تیل کی سمگلنگ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایاگیاکہ چھ سے ستائیس ستمبر تک ایرانی مصنوعات کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث 159گاڑیاں بند کر کے 80مقدمات درج کیے گئے اور ملوث 114 افراد گرفتار کرنے کے ساتھ 725510لٹر ڈیزل و پٹرول ضبط کیاگیااور تیل سمیت گاڑیاں کسٹم حکام کے حوالے کی گئیں کمشنر ڈی جی خان نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تیل سمیت دیگر ممنوعہ اشیاءکی سمگلنگ روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں _©