انٹرنیشنل بھکاریوں کا ایک اور گروہ ائیرپورٹ پر پکڑا گیا، کس ملک جا رہا تھا؟

انٹرنیشنل بھکاریوں کا ایک اور گروہ ائیرپورٹ پر پکڑا گیا، کس ملک جا رہا تھا؟
انٹرنیشنل بھکاریوں کا ایک اور گروہ ائیرپورٹ پر پکڑا گیا، کس ملک جا رہا تھا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرونی ممالک میں بھیک مانگنے والوں کا ایک اور گروہ ملتان ائیرپورٹ پر پکڑا گیا۔

 ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران ایسے گروہ کو پکڑ لیا جو بیرون ممالک بھیک مانگنے جاتے ہیں، گروہ میں 8 افراد شامل ہیں جنہوں نے عمرے کا ویزہ حاصل کر رکھا تھا۔ حکام نے تمام بھکاریوں کو آف لوڈ کر دیا۔

ان انٹرنیشنل بھکاریوں نے ایجنٹوں سے باقاعدہ معاہدہ کیا کہ وہ بھیک کی آدھی رقم انہیں ادا کریں گے۔ عمرے کی میعاد مکمل ہونے پر واپس پاکستان آنا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ملتان ائیرپورٹ پر ہی ایک خاندان پکڑا گیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد شامل تھے، یہ بھی سعودی عرب بھیک مانگنے جا رہے تھے۔