” نوازشریف کے استقبال کیلئے جو زیادہ لوگ لائے گا اسے ہونڈا 125 انعام میں دیا جائے گا“ سوشل میڈیا پر ن لیگ کے رہنما کی ویڈیو وائرل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے 21 اکتوبر کا انتخاب کیا گیا ہے اور ان کے استقبال کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں ہیں تاہم اس دوران سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں زیادہ لوگوں لے کر آنے والے کو موٹر سائیکل انعام میں دینے کا اعلان کیا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صاف دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جو کہ سٹیج پر موجود ہے تاہم ان کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ، سٹیج پر پیچھے نوازشریف اور مریم نواز کی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں، اپنے خطاب میں یہ شخصیت کہتی ہیں کہ ” یہ بہت بڑا اعلان ہے ، مجھے امید ہے کہ میری ٹیم ہی جیتے گی ، آپ سب کو بتایا جارہاہے کہ جو 21 اکتوبر کو نوازشریف کا استقبال کرنے کیلئے زیادہ بندے لے کر آئے گا اسے ”ہونڈا 125 “ انعام میں دیا جائے گا ، یہ این اے 135 ہے اس میں دو صوبائی حلقے آتے ہیں “۔
جو 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کے لیے زیادہ بندے لے کے ائے گا اسے2 Honda 125 موٹر سائیکل دیے جائیں ???? pic.twitter.com/3flJ4TQItK
— Naya Pakistan (@Naya__Pakistan_) October 1, 2023