شیخ رشید، فرخ حبیب اور عثمان ڈار بھی مسنگ پرسن ہو گئے،مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں اور چیف جسٹس کی جانب سے مکمل خاموشی،شیخ رشید، فرخ حبیب اور عثمان ڈار بھی مسنگ پرسن ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہاکہ اختلاف اپنی جگہ لیکن یہ کیا رسمیں پڑ رہی ہیں؟عمران ریاض کی حالت سب کے سامنے ہے۔ اپنے سابقہ جرنیلوں کو بچانے کیلئے تو نوازشریف کو 2دن میں پیچھے ہٹا دیا،سیاستدان اور صحافی کب جاگیں گے؟
سیاسی جماعتوں اور چیف جسٹس کی جانب سے مکمل خاموشی۔ شیخ رشید، فرخ حبیب، اور عثمان ڈار بھی مسنگ پرسن ہو گئے۔ عمران ریاض کی حالت سب کے سامنے ہے۔ اِختلاف اَپنی جگہ لیکن یہ کیا رسمیں پڑ رہی ہیں ؟ اپنے سابقہ جرنیلوں کو بچانے کے لئیے تو نواز شریف کو دو دِن میں پیچھے ہٹا دیا۔ سیاستدان…
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) October 1, 2023