ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی میں مسافر وین بریک فیل ہونے کی وجہ سے کھائی میں جاگری،جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔
دوسری جانب چلاس کے نواحی علاقہ رائیکور میں اترتے ہوئے جیپ کھائی میں جا گری،حادثے میں 2افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے،زخمیوں اور جاں بحق افراد کاتعلق رائیکوٹ ویلی سے ہے۔