وہ ملک جس کی حکومت نے اپنی عوام کو تیل کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق پہلے ہی خبر دار کر دیا

سیووا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی بحرالکاہل میں واقع ملک ’فجی‘ میں بھی حکومت نے عوام کو آئندہ مہینوں میں تیل مہنگا ہونے کے حوالے سے خبردار کر دیا۔ ایف بی سی نیوز کے مطابق فجی کے مسابقتی صارف کمیشن کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر عوامل کی وجہ سے آئندہ مہینوں میں فجی میں تیل کی قیمتیں بڑھیں گی۔
مسابقتی صارف کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوئیل ابراہم نے کہا ہے کہ شہریوں کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ بدقسمتی سے ہم تیل کے حوالے سے کلی طور پر بیرونی ممالک پر انحصار کرتے ہیں، چنانچہ عالمی سطح پر تیل کی مانگ میں اضافے کے سبب جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو اس کے اثرات ہم پر پڑتے ہیں۔
جوئیل ابراہم کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا تاہم نومبر اور دسمبر میں بھی اگر عالمی سطح پر تیل کی مانگ میں اضافے کا رجحان جاری رہا تو قیمتیں اور بھی بڑھیں گی۔