328افرادکے گردے نکال کر بیچنے والا ڈاکٹر فواد گرفتار

328افرادکے گردے نکال کر بیچنے والا ڈاکٹر فواد گرفتار
328افرادکے گردے نکال کر بیچنے والا ڈاکٹر فواد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 328افراد کے  گردے نکال کر بیچنے والے فواد نامی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم پہلی بھی 5بار گرفتار ہوچکا ،اس بار کوشش ہو گی کہ زیادہ مضبوطی سے ان ملزمان کا چالان عدالت میں پیش ہو۔ پولیس ڈیڑھ ماہ سے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کے حوالے سے تحقیقات کررہی تھی۔

گرفتار ڈاکٹر فواد سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈاکٹر نے ایک موٹرمکینک کو بطور اسسٹنٹ رکھا ہوا تھا جو لوگوں کو بیہوشی کی دوا دیتا تھا۔ یہ لوگ گھروں میں آپریشن کرتے تھے۔بیرون ملک مقیم افراد کے آپریشن کرنے کا ایک کروڑ روپےتک لیا جاتاتھا۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے مجرموں کوکیفرکردار تک پہنچائیں، اس حوالے سے قوانین بھی موجود ہیں،لوگ گردوں کی بیماری کو لیکر جب مایوس ہوتے ہیں تو پھر ایسے گینگز کی طرف دیکھتے ہیں۔ 

غیرمعیاری انجکشن سے پنجاب میں لوگوں کی بینائی متاثر ہونے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ  دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا، اس پر مزید بھی تحقیقات کررہے ہیں، جیسے جیسے مزید کردار سامنے آتے جائیں گے ان سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔