دہشتگردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈال دیا، نشان عبرت بنائیں گے،آئی جی پنجاب

دہشتگردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈال دیا، نشان عبرت بنائیں گے،آئی جی پنجاب
 دہشتگردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈال دیا، نشان عبرت بنائیں گے،آئی جی پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈال دیا ان کو نشان عبرت بنائیں گے۔

میانوالی میں پی ایچ پی چیک پوسٹ کنڈل کے دورے کے موقع پر انہوں نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے بہادر پولیس جوانوں سے ملاقات کی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی نے 4 جوانوں کو حملہ ناکام بنانے پر نقد انعام سے نوازا،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں کو 5 لاکھ جبکہ چیک پوسٹ پر تعینات تمام جوانوں کو 30 لاکھ روپے نقد دیے گئے۔

آئی جی پنجاب نے پٹرولنگ پوسٹ کنڈل کے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنڈل چیک پوسٹ کا نام شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان کے نام پر رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے، ان کو عبرت کا نشان بنائیں گے،کل رات کو ہم نے 2 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا، باقی کو بھی نہیں چھوڑیں گے، چیک پوسٹیں دشمن کے حملوں کو روکنے کےلیے بنائی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ نہ ہم پہلے گھبرائے ہیں اور نہ آئندہ گھبرائیں گے، دشمن کو آگے بڑھ کر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔