پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب کا اہم اجلاس طلب

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے طلب کیا۔ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب بھر سے شعبہ خواتین کی عہدیدار شرکت کریں گی۔اجلاس میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی تنظیموں کو فعال کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی،پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابات میں جنرل نشستوں پر حصہ لینے والی مضبوط خواتین امیدواروں پر بھی مشاورت بھی ہوگی۔