دو تہائی اکثریت ملتے ہی آئینی ترمیم لے آئیں گے، بلاول بھٹو

Oct 01, 2024 | 12:34 AM

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کےچیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جس دن دوتہائی اکثریت ملی آئینی ترمیم لے آئیں گے چاہے کل یا پرسوں ملے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے مسودے پر مولانا فضل الرحمان کو راضی کر نے کی کوشش کرینگے،ہم کافی عرصے سے عدالتی اصلاحات کے لیے سیاست کررہےہیں۔آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی اصلاحات پیپلزپارٹی کیلئےکوئی نئی بات نہیں ، آئینی ترمیم پر حکومت کی کوشش تھی جے یو آئی سمیت تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے،عدالتی اصلاحات میثاق جمہوریت کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت اور ججز کی تقرری سے متعلق حکومت سے بات کی،حکومت نے آئینی ترامیم کے حوالے سے ہماری تجاویز بھی لیں،تحریک انصاف کی ہمیشہ کوشش رہی ہے عہدوں کو متنازع بنایاجائے۔آصف علی زرداری جب صدر بنے تو انہوں نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے،کسی خاص شخصیت کے لیے قانون سازی نہیں چاہتے،قاضی فائز عیسیٰ پہلے چیف جسٹس ہیں جنہوں نے اپنے اختیارات کم کیے۔

مزیدخبریں