وارداتوں میں متعد د شہری لٹ گئے موٹرسائیکلیں، گاڑیاں چوری
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق راوی روڈ میں حاجی صابر سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں عاصم سے 2لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاؤن میں واصف سے 1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون،مسلم ٹاؤن میں افضل سے 1 لاکھ 70روپے اور موبائل فون،قائداعظم انڈسٹری اسٹیٹ میں فاخر سے1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں غضنفر سے 1لاکھ 60 ہزار نقدی اور موبائل فون،گلشن راوی میں قاسم سے ایک لاکھ 35ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،نصیر آباد اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ شادمان مصری شاہ اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔