پولیس مقابلہ، زیرحراست شوٹر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
لاہور(کر ائم رپو رٹر) آرگنائزڈ کرائم یونٹ سول لائن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو ملک عمران صابر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا پولیس ٹیم ملزم کو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقہ تھانہ گجرپورہ لے جارہی تھی کہ ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر ملک عمران صابر شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، جیسی متعدد وارداتوں میں مطلوب اور متعدد مقدمات میں اشتہاری تھا۔ ملزم نے ہربنس پورہ،مغل پورہ، غازی آباد اور کاہنہ کے علاقہ میں 4 شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس مقابلے میں انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد جمیل احمد عرف جیلااپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔