پٹرولنگ آفیسر کے روکنے پر ملزم چوری کی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)وحدت روڈ پر پٹرولنگ آفیسر نے چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی، چور موٹرسائیکل چھور کر فرار ہو گیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق وحدت روڈ کے علاقے میں تعینات پٹرولنگ آفیسر نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روکا،کاغذات طلب کرنے پر نامعلوم ملزم موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگیا،ریکارڈ چیک کرنے پر موٹرسائیکل چوری کی نکلی جس کو متعلقہ تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔