ہانیہ عامر کے فوٹو شوٹ نے شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا۔پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنے آفیشلانسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنا نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔معصوم چہرہ اور چلبلی شخصیت کی مالک ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کیا گیا خوبصورت فوٹو شوٹ گلابی رنگ کے لباس میں کروایا گیا ہے، ہانیہ عامر اپنے نئے فوٹو شوٹ میں کسی حقیقی باربی ڈول سے کم نہیں لگ رہیں دوسری جانب نامور ماڈل و اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ ہمیشہ میں نے ایسا کام کیا ہے جسے شائقین پسند کریں اور مجھے اس وقت بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے شائقین کی جانب سے میرے کام کو پسند کیاجاتا ہے جس سے مجھ میں مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔