یمنیٰ زیدی اسامہ خان کے ساتھ فن کا مظاہر ہ کریں گی

  یمنیٰ زیدی اسامہ خان کے ساتھ فن کا مظاہر ہ کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ یمنیٰ زیدی اداکار اسامہ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ”خون بہا“ میں اداکار اسامہ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان کے علاوہ ڈرامے میں دیگر بہت سے باصلاحیت اداکاروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں اداکارہ سکینہ سمو، دیپک پروانی، نمیر خان اور تزین حسین جیسے نام شامل ہیں۔ڈرامے کی تفصیلات منظر عام پر ٓتے ہی یمنیٰ زیدی کے مداح انہیں جلد نئے روپ اور نئے کردارمیں دیکھنے کو بے تاب نظر آ رہے ہیں دونوں کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ کام کرنے کی بہت خوشی ہے امید ہے کہ شائقین کو ہماری ڈرامے میں اداکاری پسند آئے گی۔

مزید :

کلچر -