لاہورفوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی لاہور کیمرہ مین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب ممبران کو مبارکباد
لاہور(خبر نگار) لاہورفوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن عہدے داروں اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور کیمرا مین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب صدر ملک وحید، سینئر نائب صدر محبوب ملک، نائب صدر مبین اکبر، جنرل سیکرٹری رضوان شاہ، فنانس سیکرٹری احسن جاوید، جوائنٹ سیکرٹری اعظم لیاقت اورانفارمیشن سیکرٹری عبدالرحمن کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔الیکشن نتائج کے مطابق فنانس سیکرٹری احسن جاوید، جوائنٹ سیکرٹری اعظم لیاقت،اراکین گورننگ باڈی شاہد ذیدی، عمران گل، حسن رضا، عباس بٹ، حافظ محمد ثا قب، شاہد اقبال اور سجاد لاڈا بلا مقابلہ جیت گئے۔ (LPJA) نے جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کیمرا مین ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدار دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر صحافی برادری کو درپیش مسائل میں اپنا کلیدی کردارادا کریں گے۔ انہوں نے الیکشن کو خوش آئند جمہوری عمل قرار دیا ہے۔
امید ظاہر کی کہ مل کر جدوجہد کریں گے۔