پنجاب حکومت سمیت دیگر کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

  پنجاب حکومت سمیت دیگر کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے کسانوں سے گندم نہ خریدنے اور باردانہ نہ دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے فرحت منظور چانڈیو کی درخواست پر سماعت کی جس میں سرکاری ریٹ گندم نہ خریدے اور کسانوں کو باردانہ فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کیلئے وقت دیا جائے عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کر لی.۔.

مہلت

مزید :

صفحہ آخر -