زراعت معیشت میں بہت اہم، کپاس پر توجہ مرکوز کرنا ضروری: یوسف رضا گیلانی 

  زراعت معیشت میں بہت اہم، کپاس پر توجہ مرکوز کرنا ضروری: یوسف رضا گیلانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے زراعت ہماری معیشت میں بہت اہم، کپاس کم ہونے سے زرمبادلہ پر اثر پڑتا ہے۔انہوں نے یہ با ت کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا مارک اپ جو کہ 17 فیصد ہے اسے سنگل ڈیجٹ میں لائینگے، آئی پی پیز کے مسئلے پر کام جاری ہے جلد ریلیف ملے گا، کاٹن کی ریواؤل کیلئے اقدامات کریں گے، سٹیڈنگ کمیٹی میں مسائل سن کر حل کریں گے، ان کا کہنا تھا ہمارے دور میں ہم نے اپنی اکانومی کو زراعت کی طرف منتقل کیا جس کے باعث ہماری فوڈ باسکٹ فل تھی، آٹے کا مسئلہ اس وقت بہت زیادہ تھا، میرے حریف پر آٹے کی کمی کی وجہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا، گندم سمگلنگ ہوتی تھی تو میں نے انٹرنیشنل قیمت کسانوں کو دی جس وجہ سے سمگلنگ رکی، ہم حکومت کو کہیں گے کپاس کی ریواؤل کواولین ترجیح دیں۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا دو دن پہلے لاہور میں کپاس کنونشن میں شرکت کی، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے نئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،سٹینڈنگ کمیٹی میں کپاس کے کاشتکاروں کے مسائل کو اجاگر کیا جائیگا، کاٹن ملز بند ہو نے کے باعث ملز یہاں سے منتقل ہوگئی ہیں، کپاس کی پیداوار کم ہونے کے باعث کاشتکاروں کو نقصان ہوا ہے، زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ہمارے دور میں سیلاب اور مہنگائی کے باوجود خوشحالی تھی، ہمارے دور میں قدرتی آفات کے باوجود برآمدات بڑھ گئیں، اپنے دور میں نے گندم کی امدادی قیمت بڑھائی، اب ہماری تمام توجہ کپاس پر ہونی چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید :

صفحہ آخر -