روڈز سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کیلئے3ارب سے زائد فنڈز منظور
لاہور(آئی این پی)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 33ویں اجلاس میں روڈز سیکٹر کی 3 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 3ارب 47کروڑ 7لاکھ 21ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں سرگودھا میں بھیرہ تا پھلرواں روڈ کی کشادگی و بہتری کیلئے 82کروڑ 53لاکھ 79ہزار روپے، پاکپتن میں چوک آرائیں تا ثاقب اڈہ برآستہ سلیم کوٹ جھل تک پاکپتن کمیر روڈ کی بحالی کیلئے 1ارب 56کروڑ 32لاکھ 7ہزار روپے اور رحیم یار خان میں نورے والی کراسنگ تا صادق آباد میٹلڈ روڈ کی مرمت و بحالی (ترمیمی)کیلئے 1ارب 8کروڑ 21لاکھ 35ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔
فنڈز منظور