محکمہ سوشل ویلفیئر نے اجتماعی شادیوں کیلئے ایک ارب کا بجٹ مانگ لیا
لاہور (آئی این پی) محکمہ سوشل ویلفیئر نے اجتماعی شادیوں کے لئے ایک ارب کا بجٹ مانگ لیا، محکمہ خزانہ نے سمری منظوری کیلئے وزیراعلی کو بھجوادی۔ بے سہارا اور مستحق جوڑوں کی شادی کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر کی خدمات جاری ہیں۔ محکمہ کی جانب سے مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروائی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر نے ایک ارب روپے کے فنڈز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی یہ سمری وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔
محکمہ سوشل ویلفیئر