35لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادئیے

  35لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(این این آئی)سال 2024کے اب تک 35لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادئیے۔ذرائع کے مطابق سال 2024کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15دن بڑھانے کی تجویز ہے۔ذرائع نے بتایاکہ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارایسوسی ایشنزنے ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیا ہے تاہم وزیراعظم کی منظوری سے آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے آئرس پورٹل پرغیرمعمولی رش ہے اور آن لائن سسٹم سست روی کا شکار ہے۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایاکہ صرف تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس ریٹرنزباآسانی فائل ہورہے ہیں، ہیوی ڈیٹا یا بڑی فائل والے انکم ٹیکس ریٹرنزکی پراسسنگ میں مشکلات ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک 35لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادئیے، گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد دگنا ہوگئی۔

انکم ٹیکس

مزید :

صفحہ آخر -