گنڈا پور اس بات کو سمجھیں دھمکیوں سے حکومت نہیں چلتی، خرم دستگیر

   گنڈا پور اس بات کو سمجھیں دھمکیوں سے حکومت نہیں چلتی، خرم دستگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور اس بات کو سمجھیں کہ دھمکیوں سے حکومت نہیں چلتی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں سے دہشت گردی ختم کریں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف فتنہ و فساد،دوسری طرف پاکستان کے عوام ہیں، ملک میں معاشی صورتحال مستحکم ہو رہی ہے، مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔آئینی ترامیم کے حوالے سے سوال کے جواب میں خرم ستگیرنے کہاکہ آئینی ترمیم کی پہلے کابینہ سے منظوری لی جائے گی پھراجلاس بلایا جائے گا، مولانا فضل الرحمان سے حمایت کی درخواست کریں گے، مولانا فضل الرحمان سے مسودہ شیئرکیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کیلیے سب جماعتوں سے درخواست کریں گے، آئینی ترمیم کا سب جماعتوں کوحصہ بننا چاہیے، آٹھ رکنی بنچ کا فیصلہ الیکشن کمیشن سے متعلقہ ہے، سپریم کورٹ نے تشریح کی لیکن جب قانون بن جائے تو فیصلے پرحاوی ہوگا۔لیگی رہنمانے کہاکہ بلاول بھٹو نے میثاق جمہوریت کی وکالت کی ہے، بانی پی ٹی آئی کو پہلے ہی عدالتوں نیلامحدود ریلیف دیا، پی ٹی آئی سے سودے بازی نہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

خرم دستگیر

مزید :

صفحہ آخر -