پی ٹی آئی کارکنان کے جسمانی ریمانڈ کے مقدمے میں نامزد  4 بچوں کو جیل بھیج دیا گیا

  پی ٹی آئی کارکنان کے جسمانی ریمانڈ کے مقدمے میں نامزد  4 بچوں کو جیل بھیج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کارکنان کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے مقدمے میں نامزد 4 بچوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، 80 سالہ روشن بی بی سمیت7 خواتین کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔محفوظ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنایا،   کارکنان کو 28 ستمبر کو لیاقت باغ سے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔آزاد کشمیر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو مقدمے  سے ڈسچارج کردیا گیا، جبکہ سمابیہ طاہر کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

پی ٹی آئی

مزید :

صفحہ آخر -