پاکستان،بھارت میں مہنگائی میں کمی،بنگلہ دیش میں اضافہ
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان،بھارت میں مہنگائی میں کمی،بنگلہ دیش میں اضافہ ہوا۔سماجی رابطے کے ویب سائٹ ”ایکس“ پر ورلڈ آف اسٹیٹسکٹس کی طرف سے کی گئی پوسٹ میں پاکستان،بنگلہ دیش اور بھارت کاسال 2023 اور 2024 کاموازانہ پیش کیاگیا جس کے تحت 2023 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 27.4فیصدتھی جو2024میں کم ہوکر9.6فیصدپرآگئی ہے۔اسی طرح بھارت میں سال2023میں مہنگائی کی شرح 6.83فیصدتھی جو 2024میں 3.65فیصدپرآگئی۔ادھربنگلہ دیش میں سال2023میں مہنگائی کی شرح 6.69فیصد تھی جو 2024میں 10.49فیصدہوگئی ہے۔
مہنگائی