آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا: چین 

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا: چین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         نیویارک(آئی این پی) چین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت ور ممالک اپنے جبر کے ذریعے انصاف کی جگہ نہیں لے سکتے،نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ فلسطین انسانی ضمیر کے لیے سب سے بڑا زخم ہے،انہوں نے کہا کہ طاقت انصاف کی جگہ نہیں لے سکتی اور غزہ پٹی میں ہر روز انسانی جانوں کے ضیاع میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لبنان میں ایک مرتبہ پھر جنگ شروع ہوچکی ہے،چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ طویل عرصے سے جاری ہے اور کسی صورت اس کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے اور تاریخی ناانصافی کا شکار فلسطینی مزید نظرانداز نہیں ہونے چاہئیں،یوکرین جنگ کے بارے میں چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین مذاکرات کے لیے پرعزم ہے اور تنازع میں مزید آگ بھڑکانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے، بیجنگ ایک تعمیری کردار ادا کر رہا ہے اور امن کے لیے ثالثی میں مصروف ہے،انہوں نے کہا کہ چین یوکرین کے معاملے پر غیرذمہ دارانہ کردار ادا نہیں کر رہا ہے اور صورت حال کو اپنے مفادات کے لیے استعمال نہیں کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین میں امن کے لیے گروہ آف فرینڈز فار پیس کا مطالبہ کیا،چینی وزیرخارجہ سے اقوام متحدہ میں اصلاحات پر بھی زور دیا اور اس حوالے سے چین کے تعاون کی کا اعادہ کیا۔

چین

مزید :

صفحہ اول -