حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی رہنما ؤ ں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا، آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں سنگجانی میں کیے گئے جلسے میں کی گئی تقاریر پر حکومت ایکشن میں آگئی۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سنگجانی جلسے میں کی گء تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضابطہ فوجداری کی سیکشن 196 کے تحت حکومت درخواست جمع کروائے گی، سیکشن 196 کے تحت درج مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں۔دوسری جانب اس سیکشن کے تحت گرفتاری کیلئے پولیس کو وارنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنر ل دونوں نے فیصلے کی توثیق کردی، معاملے کی وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری کیلئے درخواست کردی گئی ہے۔
حکومت فیصلہ