بیرسٹر گوہر کا فضل الرحمان سے  ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر گفتگو

   بیرسٹر گوہر کا فضل الرحمان سے  ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمان نے ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر بات چیت کی۔بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کو 5 سال کیلئے جمعیت علماء اسلام کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکرٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

بیرسٹر گوہر  

مزید :

صفحہ اول -