آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے ذمہ داریاں سنبھال لی
اسلام آباد(آن لائن) آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے ہیر کو باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا آئی ایس ائی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر پرنسپل سٹاف افسران نے استقبال کیا بعد ازاں انھیں ادارے کے انتظامی ڈھانچے،پیشہ وارانہ ذمہ داریوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔۔ڈی جی آئی ایس آئی نے ملک و قوم کیلئے خدمات انجام دینے اور قربانیوں پر ادارے کے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس آئی