وزٹ ویزاکے حامل مسافروں کیلئے ایک ہی ایئرلائن کادوطرفہ ٹکٹ لازم قرار

  وزٹ ویزاکے حامل مسافروں کیلئے ایک ہی ایئرلائن کادوطرفہ ٹکٹ لازم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کیلئے ایک ہی ایئر لائن کا دو طرفہ ٹکٹ لازمی قرار دیدیا ہے جس کیلئے ایف آئی اے اور ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو مراسلہ جاری کر دیا گیاہے۔مراسلے میں کہا گیاہے کہ دوطرفہ ٹکٹ کیلئے الگ الگ ایئرلائنزٹکٹ کی صورت میں پی این آرنمبرایک ہونالازمی ہے، دونوں اداروں نے ایسے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں بینکاک،ملائیشیا،دبئی جانیوالوں مسافروں کیلئے ہدایات پرعملدرآمدلازمی قرار دیا گیاہے، ایئرپورٹ پرلوپروفائل کے حامل مسافروں کوہدایات کے تحت لازمی چیک کیاجائے۔ دوسرے ممالک سلپ ہونے کیلئے ایک ہی ایئرلائن کا 2 طرفہ ٹکٹ خریدا نہیں جاتا، ڈی پورٹ مسافروں سے بے دخلی کیاخراجات وصولی میں بھی مشکلات حائل ہیں۔ 

دوطرفہ ٹکٹ

مزید :

صفحہ اول -