سٹاک ایکسچینج میں ستمبر کے آخری روز کاروبار کا منفی رجحان،177 پوائنٹس کی کمی

   سٹاک ایکسچینج میں ستمبر کے آخری روز کاروبار کا منفی رجحان،177 پوائنٹس کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹاک ایکسچینج میں ستمبر کے آخری روز کاروبار کا منفی رجحان رہا۔ سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ستمبر کے اختتام پر 177 پوائنٹس کمی کے بعد 81114 ہے۔ بازار میں  29 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے کم ہوکر 10619 ارب روپے ہے۔ سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ستمبر  میں 2625 پوائنٹس بڑھا ہے جس کے بعد انڈیکس ستمبرکے اختتام پر 81114 ہے۔ماہ ستمبر میں انڈیکس 4665 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی ستمبر میں بلند ترین سطح 82905 اور کم ترین سطح 78240 رہی۔ستمبر میں شیئرز بازار میں 10 ارب 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 321 ارب روپے رہی۔اس کے ستمبر میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 134 ارب روپے بڑھ کر 10619 ارب روپے ہے۔

سٹاک ایکسچینج 

  پاکستان  نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے،شہباز شریف

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم  شہباز شریف نے سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  جاری ایک بیان میں وزیر اعظم نے  کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم کے پی شرما اولی اور نیپال کے عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان خود سیلاب کا سامنا کرنے کے بعد نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔

شہباز شریف

حکومت کا سرکاری سکولوں میں انٹرن شپ پروگرام شرو ع کرنیکا اعلان 

                                                                         لاہور (لیڈی رپورٹر)حکومت نے سرکاری سکولوں میں انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت منتخب سکولوں میں انٹرنز کو ماہانہ 31ہزار روپے معاضہ فراہم کیا جائے گا۔ انٹرن شپ کا دورانیہ 6ماہ ہوگا جس کے لئے سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے سکولوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔چیف منسٹر پروگرام کے تحت نوجوانوں کو انٹرن شپ دی جائے گی جس کیلئے تمام اضلاع میں 150 منتخب سکولوں میں دو انٹرنز متعین کیے جائیں گے۔ انٹرنز کی تعیناتی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں کی جائے گی۔

انٹرن شپ

مزید :

صفحہ اول -