بغیر ٹکٹ سفر، ریلوے مسافروں کیخلاف کریک ڈاؤن،51ہزارروپے سے زائد جرمانہ وصول

    بغیر ٹکٹ سفر، ریلوے مسافروں کیخلاف کریک ڈاؤن،51ہزارروپے سے زائد جرمانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان کی ہدایات پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاون(بقیہ نمبر83صفحہ6پر)

 جاری ، 20 مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 51  ہزار 280 روپئے وصول کر لئے گئے تفصیل کے مطابق    ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن یوسف لغاری کی ہدایت پر ڈی سی او ریلوے کی ٹیم نے 29 ستمبر  کو ایک دن  میں  مختلف ٹرینوں میں چیکنگ کے دوران   بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے  20 مسافروں سے کرایہ و جرمانہ  کی مد میں   51 ہزار 280  روپے  وصول کر کے ریلوے کے خزانے میں جمع کروا دئیے جبکہ ٹرینوں  میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے علاوہ  مسافروں کی شکایات بھی سنی اور  موقع پر حل بھی کروائی اس موقع پر ڈی ایس  ریلوے ملتان ڈویژن  یوسف لغاری کا کہنا  تھا  بغیر ٹکٹ سفر کرنا جرم ہے مسافروں سے التماس ہے ٹرینوں میں ٹکٹ لے کر سفر کریں اگر کوئی مسافر ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرتا ہوا پایا جاتا ہے تو اس سے ریلوے قانون کے مطابق ٹرین کے نقطہ آغاز سے کرایہ  و جرمانہ وصول کیا جاتا ہے۔