خاوند کا بیوی پر تشدد، ٹوکے سے ناک کاٹ کر فرار

  خاوند کا بیوی پر تشدد، ٹوکے سے ناک کاٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گگومنڈی(نامہ نگار)کمسن بیٹی کی شادی سے انکارپرخاوندنے ٹوکے کاوارکرکے بیوی کی ناک کاٹ دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاوں 277۔ ای بی کی رہائشی مسما زبیدہ بی بی گھرکے کام کاج میں مصروف تھی کہ اس دوران اس کاخاوندبنیامین (بقیہ نمبر92صفحہ6پر)

پڈھیاراپنے چھوٹے بھائی یسین اورعدنان سمیت آگیا اورآتے ہی اپنی بیوی زبیدہ بی بی پربیہمانہ تشددکرنے لگے ملزمان نے ٹوکے کاوارکرکے زبیدہ بی بی کی ناک کاٹ دی پتہ چلاہے کہ بنیامین پڈھیاراپنی13سالہ بیٹی کارشتہ عدنان سے کرناچاہتاتھاجبکہ بچی کی والدہ زبیدہ بی بی کمسن ہونے کی وجہ سے اپنی بیٹی کے رشتہ سے انکاری تھی اسی رنج پرملزمان نے زبیدہ بی بی کوتشددکانشانہ بناڈالا تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔