سیکٹر کمانڈر چولستان رینجرز کا ٹرائبل ایریا کا دورہ، مختلف تھانوں کا معائنہ، مسائل پر تبادلہ خیال اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا ٹاسک
راجن پور(نامہ نگار)چولستان رینجرز اور باڈر ملٹری پولیس کا ملکر پہاڑی دوروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی و نگہبانی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر تعاون کے (بقیہ نمبر57صفحہ6پر)
عزم کا اعادہ مستند ذرائع کے مطابق امروز سیکٹر کمانڈر چولستان رینجرز بریگیڈئیر توحید احمد نے ٹرائیبل ایریاز باڈر ملٹری پولیس تمن مزاری کے علاقوں کے تھانہ جات کے دورہ کے دوران باڈر ملٹری پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا اور رینجرز کے جوانوں و آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ بھی اپنی حدودی لائن کے دروں و پہاڑی راستوں کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت تر کر دیں اور مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے ہر وقت الرٹ اور چوکنے رہیں انہوں نے رینجرز حدودی لائن کے راستوں پر تعینات رینجرز کے شاہینوں آفیسران کو ہدایات کیں کہ وہ باڈر ملٹری پولیس سے مسلسل رابطوں میں رہیں اور بی ایم پی کی ہر ممکن سپورٹ کریں اور علاقوں میں اپنی گرفت مظبوط رکھیں تاکہ علاقہ میں امن و امان قائم رکھنے میں مدد ملے اس سلسلے میں کمانڈنٹ آفیسر باڈر ملٹری پولیس راجن پور محمد قاسم گل نے سیکٹر کمانڈر چولستان رینجرز بریگیڈر توحید احمد کے ساتھ ملکر علاقہ میں اپنی اپنی وسائل اور صلاحتیوں کو بروئے کار لا کر ایک دوسرے کے ساتھ ملکر اپنے فرائض منصبی احسن طریفے سے، سرانجام دینے کے عزم کا عادہ کیا۔ ٹرائیبل ایریاز کے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر