اسرائیلی ظلم، جارحیت عالمی امن کیلئے شدید خطرہ، فخرامام
بارہ میل(نمائندہ پاکستان) اسرائیل سفاکیت اور بربریت کی شرمناک تاریخ رقم کررہا ہے، فلسطین میں اب تک 41 ہزار سے زیادہ نہتے فلسطینی شہید کر چکا ہے،جن میں 17 ہزار معصوم بچے بھی ہیں،عالمی امن کیلئے ضروری ہے کہ اسرائیلی بربریت کو روکا جائے،جب تک فلسطین میں ظلم ہے، امن قائم نہیں ہو سکتا، فلسطینیوں کو اُن کا حق دینا ہو گا،اگر فلسطینی مسلمانوں کو انصاف نہ ملا تو یہ تیسری ”عالمی جنگ“ کے خطرات بڑھ(بقیہ نمبر65صفحہ6پر)
جائیں اور عالمی امن کو خواب بکھر کررہ جائے گا،ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخرامام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ سمیت پرجارحیت مسلسل جاری ہے،ب فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ خونریزی کو ایک سال ہوچلا ہے اوروہ ابھی تک جنگ بندی پر تیار نہیں، اسرائیل ان ہسپتالوں میں جہاں پر زخمی فلسطینی علاج کرواتے ہیں،ان پر بھی بمباری کررہا ہے اور دنیا کی طرف سے آنے والی امداد بھی ان مظلوموں تک نہیں پہنچنے دیتا، اقوام متحدہ بھی اس معاملے میں بے بس دکھائی دیتا ہے، اس کے باجود اس کی سفاکیت کو تسکین نہیں مل رہی،ایسے حالات میں ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذمہ دار اسرائیلی وزیر اعظم ”امن“کے نام پر قائم ادارے کی جنرل اسمبلی کے اہم سیشن میں بات کرنے کے لیے بلایاجانا اقوام متحدہ کے قیام امن،عالمی تنازعات کے حل اور جنگیں روکنے کے حوالے سے کردارپر یقینا ایک سوالیہ نشان ہے۔