لبنان پر اسرائیلی حملے، حسن نصراللہ کی شہادت، ملتان، لیاقت پور میں ریلیاں، ظلم وبربریت کی شدید مذمت
ملتان، لیاقت پور(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب اور ضلع ملتان کی جانب سے قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ کی المناک شہادت و لبنان(بقیہ نمبر66صفحہ6پر)
کے مجاہدین اسلام سے اظہار یکجہتی اور امریکہ اور اسرائیل سے اظہار نفرت کے لئے چوک گھنٹہ گھر سے نواں شہر چوک تک ماتمی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر سلیم عباس صدیقی صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی،صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی،ضلعی صدر برادر فخر نسیم نے کی ریلی سے قائدین کے علاوہ مرکزی امامیہ چیف اسکاو ٹ آئی ایس او پاکستان برادر محمد شہریار شیعہ علما کونسل کے ضلعی صدر ملتان علامہ کاشف ظہور نقوی متحدہ جمعیت اہلحدیث کے صوبائی صدر علامہ خالد فاروقی نے شرکاریلی سے خطاب کیاریلی میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی رہنما علامہ شبیر حیدری، صوبائی کابینہ مجلس وحدت مسلمین سے سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی،سیکرٹری فنانس غلام حسنین انصاری،سیکرٹری تعلیم علی رضا بخاری،ضلعی کابینہ،وحدت یوتھ ڈویژنل کابینہ،عزاداری ونگ صوبائی وضلعی کابینہ، سینئربرادران، شیعہ عمائدین،ماتمی انجمنیں، مومنین و مومنات اور بچوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی آخر میں دعائے امام زمانہ کی تلاوت علامہ غضنفر حیدری نے کی امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے اور ماتم داری کی گئی۔