کار، موٹر سائیکل تصادم، میاں، بیوی جاں بحق، بچہ محفوظ
خیرپورٹامیوالی(نمائندہ پاکستان) خیر پور ٹا میوالی میں عدالت موڑ شیل پٹرول پمپ کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، افسوس ناک حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اُن کا بچہ محفوظ رہاجبکہ کار میں سوار خاتون اور لڑکا معمولی زخمی ہوئے ریسکیو 1122 کے مطابق موٹرسائیکل یوٹرن لینے کے لیے روڈ پر آیا تو کار نے اُسے ہٹ کیا اور روڈ سے نیچے جاکر اُلٹ گئی ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی(بقیہ نمبر68صفحہ6پر)
امداد دینے کے بعد دونوں ڈیڈ باڈیز کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خیرپورٹامیوالی منتقل کردیا جن میں خیرپورٹامیوالی کے رہائشی 42 سالہ محمد شکیل اور 35 سالہ رفعت بی بی شامل ہیں