بدعنوانی الزامات، اینٹی کرپشن ٹیم کا آپریشن، واسا کا سرکل آفیسر گرفتار

  بدعنوانی الزامات، اینٹی کرپشن ٹیم کا آپریشن، واسا کا سرکل آفیسر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)اینٹی کرپشن ملتان نے واسا ملتان کے سرکل آفیسر مقداد حسین صدیقی کو گرفتار کرلیا، اینٹی کرپشن عملہ نے مقداد صدیقی کی جانب سے دل کی بیماری(بقیہ نمبر70صفحہ6پر)

 کا بہانہ بنا کر فرار  ہونے کی کوشش ناکام بنا دی،  ڈائریکٹر ریکوری شیخ عبدالسلام  نے 7 دن کے اندر مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کروا کر مقداد صدیقی کو گرفتاری سے بچا لیا۔ تفصیل کے مطابق الریاض ہاسنگ کے مالک ملک رمیض سجاد راں نے اینٹی کرپشن میں درخواست دے دی ہے کہ مقداد حسین صدیقی نے کالونی کا سیوریج کنکشن کرنے کی مد میں 12 لاکھ روپے رشوت وصول کی ہے۔ لیکن کنکشن نہ کیا ہے۔ اینٹی کرپشن ملتان نے مقداد حسین صدیقی کو گرفتار کرلیا، مقداد حسین صدیقی نے دل کی بیماری کا بہانہ بنا کر فرار ہونے کی کوشش کی جو اینٹی کرپشن نے ناکام بنا دی ہے۔ ڈائریکٹر ریکوری واسا شیخ عبدالسلام نے 7 دن کے اندر مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر اینٹی کرپشن عملہ نے مقداد حسین صدیقی کو رہا کردیا ہے۔