شوگرملز میں حادثہ، مزدور جاں بحق، ڈپٹی کمشنرکا نوٹس، ڈی او انڈسٹری اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر انکوائری آفیسر مقرر
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)بستی شہدا کا رہائشی نوجوان مزدور سجاد حسین جوکہ جیٹھہ بھٹہ میں واقع حمزہ شوگر ملز انتظامیہ(بقیہ نمبر48صفحہ6پر )
کی جانب سے مبینہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر ویلڈنگ کرنے کے دوران اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے کے نتیجے میں سجاد حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ نجی شوگر ملز میں کچھ عرصہ قبل بھی ایک مزدور کی غیر حفاظتی انتظامات کے باعث موت واقع ہوئی تھی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کردی۔ واقعہ کی اطلاع پاکر ڈپٹی کمشنر خرم پروپز نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے ڈی او انڈسٹریز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے حادثہ کی شفاف انکوائری کرکے رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان کے مطابق غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔دوسری جانب شوگر ملز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے سے مزدور کی ہلاکت کی خبر گمراہ کن ہے سجاد حسین بجلی سے چلنے والی ویڈنگ مشین کے بجائے گیس ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھاجس نے دوران کام اچانک دل کی تکلیف کا اظہار کیاجس پر ساتھی مزدوروں کی اطلاع پر فوری ڈاکٹر کو بلوا گیا ہسپتال منتقلی کے دوران طبیعت سنبھل نہ سکی اور سجاد حسین جان کی بازی ہارگیا۔ سجاد حسین کی اچانک موت پر شوگر ملز سوگوار خاندان کے دکھ درد میں شریک ہے۔