ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایسوسی ایشن کے انتخابات
مہمند(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایسوسی ایشن کے انتخابات، کلیم اللّٰہ صدر، مشتاق احمد جنرل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایسوسی ایشن کے انتخابات گزشتہ روز غلنئی جوڈیشل کمپلیکس میں منعقد ہوئے۔ انتخابی نتائج کے مطابق کلیم اللّٰہ صدر، مشتاق احمد جنرل سیکرٹری، صدام خان سینیٹر نائب صدر،سعد محمد نائب صدر، ہارون محمود ڈپٹی جی ایس، آصف خان فنانس سیکرٹری،اخترمنیر پریس سیکرٹری،موسی خان سپورٹس سیکرٹری اور محمد ابراہیم آفس سیکرٹری منتخب قرار پائے۔ اس موقعہ پر ایسوسی ایشن کے ممبران نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔ اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے کوششوں کو تیز کرینگے۔