موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث5 رکنی گینگ گرفتار

  موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث5 رکنی گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرکے سندھ کے علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سکھن پولیس کی خفیہ اطلاع پر ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں، ملزمان مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرکے سندھ کے علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں کی حدود سے چھینی گئی جبکہ ملزمان کی شناخت داد، عرفان، ایوب، عبد المجید اور حمید کے نام سے ہوئی۔ملزمان پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتارہوکرجیل جاچکے ہیں تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔