ڈی پی او ٹانک کی ڈسٹرکٹ پریس کلب اپروز یرستان کے وفد کے ساتھ ملاقات
جنوبی وزیرستان(نمائندہ خصوصی) ڈی پی او ٹانک کی ڈسٹرکٹ پریس کلب اپر وزیرستان کے وفد کے ساتھ ملاقات پولیس اور صحافیوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش`پولیس کے مثبت اقدامات کو اجاگر کرنے اور عوامی معلومات کی رسائی بہتر بنانے کے لئے مشترکہ تعاون پر زور تفصیلات کیمطابق اج ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ٹانک `اسلم نواز خان` نے پولیس اور صحافیوں کے درمیان بہترین تعلقات قائم کرنے اور پولیس کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لانے کیسلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب اپر جنوبی وزیرستان کی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد کے اراکین میں سینئر صحافی شہریار جنجوعہ، صدر ڈسٹرکٹ پریس اپر جنوبی وزیرستان ملک حیات اللہ محسود، نثار احمد محسود، اور انجینئر عمران تھہیم شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد پولیس اور میڈیا کے درمیان روابط کو مستحکم کرنا اور عوامی معلومات تک رسائی کو بہتر بنانا تھا۔ وفد نے پولیس کے مثبت اقدامات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ عوام کو درست اور بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔ڈی پی او ٹانک نے وفد کا خیرمقدم کیا اور پولیس کے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وفد نے پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور یہ طے پایا کہ دونوں فریق مل کر عوام کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔ اس ملاقات کے ذریعے ایک مثبت ماحول قائم ہوا اور امید ظاہر کی گئی کہ اس کے نتیجے میں علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔یہ ملاقات اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پولیس اور میڈیا کے درمیان بہتر تعلقات سے نہ صرف پولیس کے کام کو سراہا جا سکتا ہے بلکہ عوام کو بھی مستند معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں، جو کہ معاشرتی بہتری کے لیے نہایت اہم ہیں۔