حلقہ بیت الادب کے زیراہتمام بارسلونا میں عالمی مشاعرہ ،امریکہ ،برطانیہ ،جرمنی،فرانس اور سپین کے شعراء نے کلام پیش کیا

Oct 01, 2024 | 02:41 PM

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )حلقہ بیت الادب کے زیراہتمام بارسلونا میں عالمی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا،جس کی صدارت قونصل جنرل بارسلونامراد علی وزیر نے کی۔مشاعرہ میں امریکہ ، برطانیہ ، پیرس، جرمنی سے شعراٗ اکرام نےشرکت کی۔
مشاعرہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ،جبکہ ہدیہ نعت مظہر حسین راجہ  نے پیش کیا۔نظامت کے فرائض صدرحلقہ بیت الادب رانا نیئر اقبال نے سرانجام دئیے۔عالمی مشاعرہ میں میاں محمود عامر(امریکہ)محترمہ فرزانہ فرحت (لندن)محترمہ طاہرہ رباب (جرمنی)شفیق مراد (جرمنی)کامران شفیق(پیرس)اورمحمود احمد راہی(پیرس)سے شرکت کی اور اپنی شاعری کے ذریعے سامعین کو محظوظ کیا۔اورخوبصورت شاعری پر حاضرین نے دل کھول کر شعراء کو داد دی۔سپین کےمقامی شعراء میں  ارشد نذیر ساحل،ارشد اعوان، نیئر اقبال نجمی،رؤف آرائیں، راج کمار پنڈوری ،شبیر گلو، شہباز جامی،اشفاق احمد،میاں عمران تبسم اور دیگر شامل نے کلام پیش کیا-
جنرل سیکرٹری حلقہ بیت الادب نئیر اقبال نجمی نے مشاعرہ میں آنے والے تمام شعرا اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا تعاون اسی طرح رہا تو ہماری تنظیم اردو ادب کے لئے اپنی خدمات پیش کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن میں اس وقت ایک معیاری ادب تخلیق ہورہا ہے، جسے سرپرستی کی ضرورت ہے۔
 قونصل جنرل مراد علی وزیر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ادبی تقریبات کو اپنی استطاعت کے مطابق پرموٹ کریں، میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں اردو ادب کے لئے سجائی گئی محفل میں ضرور شرکت کروں،اور شاعروں کی حوصلہ افزائی کروں ،انہوں نے کہا کہ شاعر معاشرے کی آنکھیں اور کان ہوتے ہیں دنیا میں اٹھنے والی انقلابی تحریکوں کو ہمیشہ انہوں نےاپنے الفاظ جذبات سے جلا بخشی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی نظریاتی شاعری ہورہی ہے ،شاعروں نے معاشرے کو بنانے اور سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج کے اس ماحول میں بھی ایسی ادبی محافل کی اشد ضرورت ہے۔

مزیدخبریں