کوہلی سے موازنہ بے معنی، بابر کو ٹیم سے ڈراپ کرنا چاہیے: ظہیر عباس     

Oct 01, 2024 | 03:59 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے لیجنڈری اور سابق کرکٹر ظہیر عباس نے بابر اعظم  کو ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک انٹرنیشنل کرکٹ ٹاک شو کی 100 ویں قسط کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس نے بابراعظم کی کارکردگی پربات کی اور  کہا ’بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے‘ ۔ایشین بریڈمین کہلائے جانے والے سابق کرکٹر ظہیر عباس نے کہا کہ ’اگر بابر  رنز نہیں بناپارہے کیوں کہ  وہ ہمارے اہم بیٹسمین ہیں، اگر وہ آؤٹ آف فارم ہیں انہیں ٹیم سے بھی باہر نکال دینا چاہیے‘۔ 
دوسری جانب سابق کرکٹر ظہیر عباس نے  بابر کی حالیہ پرفارمنس دیکھ کر ان کابھارتی کرکٹر  ویرات سے موازنہ بے بنیاد قرار دیا۔ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ ’ویرات اور بابر کا موازنہ بے معنی ہے، ویرات ہر میچ میں رنز کرتے ہیں جب کہ بابر ہر میچ میں رنز نہیں کرتے تو آپ دونوں کا موازنہ کیسے کرسکتے ہیں‘؟

واضح رہے کہ ظہیر عباس کے بابر سے متعلق ریمارکس ان کے حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف دی گئی خراب کارکردگی پر سامنے آئے ہیں، بابر نے بنگلادیش کے خلاف اپنی4  اننگز میں صفر، 22،  11 اور 31رنز بنائے تھے، اس سیریز میں پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خراب کارکردگی کے  باعث بابر اعظم کئی سالوں میں پہلی دفعہ ٹاپ10 بیٹرز کی رینکنگ سے بھی  باہر ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں