بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Oct 01, 2024 | 09:37 PM

کانپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر  2ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔کانپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بھارت نے اپنی پہلی اننگز 285 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی تھی، بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کو جیت کیلئے 95 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 17.2 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارت کے یشوی جیسوال کو پہلی اننگز میں 71 اور دوسری اننگز میں 51 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

روی چندرن ایشون دونوں ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 114 رنز بنانے اور 11 وکٹیں لینے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

یاد رہے کہ بھارت نے چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 280 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں